توہین عدالت کیس؛پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16جنوری تک جواب طلب کرلیا۔