پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض ...
پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے پی ٹی آئی کا فیڈرل الیکشن کمشنر بھی درست تشکیل نہیں ہوا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ جمال اکبر انصاری فیڈرل الیکشن کمشنر تھے،اب نیاز اللہ نیازی فیڈرل الیکشن کمشنر ہیں،وکیل حامد خان نے کہاکہ چند گزارشات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،تحریک انصاف کے وکیل حامد خان جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے اپنا الیکشن کمیشن قانونی طور پر تشکیل نہیں دیا،چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے؟وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ بات درست نہیں، الیکشن کمیشن اپیل قابل سماعت نہیں ہے،  چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر اپیل کے قابل سماعت ہونے کا اعتراض ہے تو حامد پہلے دلائل دیں،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا بتائیں! سیاسی جماعت انتخابات کیلئے فیڈرل الیکشن کمشنر کیسے تعینات کرتی ہے؟الیکشن کمیشن کاکہنا ہے پی ٹی آئی کا فیڈرل الیکشن کمشنر بھی درست تشکیل نہیں ہوا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ جمال اکبر انصاری فیڈرل الیکشن کمشنر تھے،اب نیاز اللہ نیازی فیڈرل الیکشن کمشنر ہیں۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔وکیل حامد خان نے کہاکہ چند گزارشات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ خود تو کہہ رہے ہیں کہ کیس کی تیاری کیلئے وقت چاہئے،وکیل حامد خان نے کہاکہ اس معاملے پر دلائل دینے کو تیار ہوں۔