مسلم لیگ (ن ) نے جسٹس اعجاز الاحسن کے احتساب کا مطالبہ کیوں کیا ۔۔؟وجہ جانیے
لاہور،اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اعجاز الاحسن کے بھی احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور احتساب کا یہ عمل جمعہ 12 جنوری سے شروع ہونا چاہیے۔جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفیٰ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استعفیٰ انہیں عوام، عوام کے منتخب رہنماؤں، جمہوریت اور آئین کے خلاف ہونے والے خوفناک اقدامات سے بری نہیں کرسکتا۔ عہدے سے استعفیٰ دینے سے متنازع فیصلوں، کرپشن کیسز، ان کے خلاف ریفرنسز اور ان کے خلاف جاری تحقیقات کی بہتات دفن نہیں ہو جائے گی ۔