پنجاب میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر کتنے ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے اور ان پر کتنی لاگت آئے گی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2024 کے موقع پر پنجاب بھر میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر کتنے ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے اور ان پر کتنی لاگت آئے گی ؟ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر 70ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے گی ۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے لئے پنجاب حکومت 70کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کرے گی، لاہور کے 891انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں 8ہزار سیکیورٹی کیمرے لگائے جائیں گے۔ تنصیب کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب سے 8 کروڑ روپے فراہم کرے گا۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایس پی سیکیورٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے بعد ہر پولنگ سٹیشن پر 7سے 10سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ڈیمانڈ کی ہے۔ محکمہ داخلہ ان فنڈز کی فراہمی کے لئے کیبنٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر سے منظوری لے گا۔