عام انتخابات 3 ماہ تک ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کروا دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کروا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ ملک میں اس وقت سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے پیش نظر عام انتخابات کو 3 ماہ کیلئے ملتوی کیا جائے ۔ یہ قرار داد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے ایوان بالا میں جمع کروائی ۔