این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا،آرمی چیف

این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا،آرمی چیف
این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا،آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے  کراچی کا دورہ کیا،نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے چیپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا منصوبہ قومی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے ۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور اور شہداء کے ورثا  و فوجی جوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئےاقدامات کے بارے میں  آگاہ کیا گیا ۔ایئرچیف نے این اے ایس ٹی پی سلیکان منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ،آرمی چیف نے بعدازاں کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ بھی کیا،خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، این اے ایس ٹی پی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا۔