پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے،کس کس کو ٹکٹ ملا؟جانیے

پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے،کس کس کو ٹکٹ ملا؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 57 سے سمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کر دیا، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اسلام آباد سے عامر مسعود مغل کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا گیا، جبکہ این اے 47 اسلام آباد سے شعیب شاہین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری ، این اے 49 اٹک سے طاہر صادق این اے 50 اٹک سے ایمان طاہر ، این اے 51 مری سے لطاسب ستی ، این اے 52 راولپنڈی ون سے طارق عزیز بھٹی ، این اے 53 راولپنڈی 2 سے اجمل صابر، این اے 54 تھری سے ملک تیمور مسعود ، این اے 55 راولپنڈی 4 سے راجہ بشارت، این اے 56 راولپنڈی 5 سے شہریار ریاض ، این اے 57 راولپنڈی 6 سے سمابیہ طاہر تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 58 چکوال سے ایاز امیر ،   این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے محمد رومان احمد ،  این اے 71 سیالکوٹ 2 سے ریحانہ امتیاز ڈار ، این اے 89 میانوالی 1 سے جمال احسن خان  اور این اے 90 میانوالی 2 سے عمیر خان نیازی کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔