نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس:سپریم کورٹ نے نجی بینکوں سے جواب طلب کرلیا

نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس:سپریم کورٹ نے نجی بینکوں سے جواب ...
نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس:سپریم کورٹ نے نجی بینکوں سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے پنشن کی رقم کے معاملے پرنجی بینکوں سے جواب طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی بینکوں کے ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کیس پر سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزارکا کہنا تھا کہ نجی بینک عدالتی احکامات پرعمل نہیں کررہے۔جس پر نجی بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ نجی بینک تمام پنشنرزکوپنشن دے رہے ہیں اگر کسی کوپنشن میں مسئلہ ہے تو رابطہ کرے،عدالت نے بینکوں کو 8ہزارروپے پنشن دینے کاحکم دیا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم میں وضاحت کی ضرورت ہے جبکہ بینک نے عدالتی حکم میں وضاحت کیلئے متفرق درخواست دائرکی ہے اور نجی بینک توہین عدالت کی درخواست پرجواب داخل کر دیں۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الائیڈاورحبیب بینک 8ہزارروپے پنشن نہیں دے رہے اور میرے موکلان کو 1200 روپے پنشن مل رہی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 1200روپے پنشن مل رہی ہے تویہ بدقسمتی ہے،عدالت نے پنشن 8 ہزارکردی تھی اور اس حکم پرمن وعن عمل ہوناچاہیے،1200 روپے پنشن بظاہرعدالتی حکم کی عدم تعمیل ہے۔سپریم کورٹ نے پنشن کی رقم کے معاملے پرنجی بینکوں سے جواب طلب کرلیا۔