مریم اورنگزیب کاوزیراعظم سے اپنے بیان پر خود عمل کرنے کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کاوزیراعظم سے اپنے بیان پر خود عمل کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بیان پر خود عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دو سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب دو سال میں آپ نے جو کچھ کیا ہے، اس پر استعفیٰ تو بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دو سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،عمران صاحب قوم بھی آپ سے یہی مطالبہ کر رہی ہے کہ "کارکردگی دکھا ورنہ گھر جا"۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں عمران خان کی "بد کردگی" عوام کیلئے عزاب بن چکی ہے،عمران صاحب چوروں اور مافیاز سے حصہ وصول کریں اور پھر بیوروکریسی پر برسیں تو ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر میں وژن اور اہلیت ہو تو بیوروکریسی اور ٹیم کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دوسروں پر ملبہ پھینکنے سے اب آپ کی کرپشن، نااہلی اور جھوٹ چھپ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی کا ملبہ بیوروکریسی پر مت پھینکیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -