بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کے 14روزہ قرنطینہ کی مخالفت کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کے 14روزہ قرنطینہ کی مخالفت کردی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کے 14روزہ قرنطینہ کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تو تصدیق کر دی لیکن بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی ٹیم کے دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ کے حق میں نہیں ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی بورڈ نےدورہ آسٹریلیا  کی تصدیق کر دی ہےتاہم، بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی دو ہفتے کھلاڑیوں کو کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔سارو گنگولی کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈین ٹیم کو 14روز تک کمروں میں بند رکھنے کےخلاف ہیں اورکہتےہیں کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا14دن قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا،ایک جگہ اتنے دن رہناآسان نہیں، آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کا قرنطینہ کا دورانیہ کم سے کم دنوں کا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیریز ٹف ہوگی کیونکہ آسٹریلین ٹیم ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ  تقریبا چار مہینے تک کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونےکےبعد گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کےساتھ بحال ہو چکی ہیں،ویسٹ انڈین ٹیم 8جولائی کوشروع ہونےوالے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ پہنچنے پر 14 روز تک قرنطینہ میں رہی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو دسمبر اور جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے 4 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

مزید :

کھیل -