نئے ڈیمز میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہو ا ، ایریگیشن حکام
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایریگیشن حکام کے مطابق چمن ، قلعہ عبداللہ ، توبہ اچکزئی میں نئے تعمیر ہونے والے ڈیمزمیں غیر معیاری مٹیریل استعمال ہو ا ہے ، نئے ڈیمز میں بیشتر کے حفاظتی بند کے اور پتھر بھی استعمال نہیں ہوئے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ناقص میٹریل استعمال ہونے کے باعث طوبہ اچکزئی ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ تھا ،اس لیے بعض ڈیمز کے سپیل ویز کو محدود پیمانے پر کھول دیا گیا ہے ،متعلقہ اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایریگیشن حکام کے ہمراہ ڈیمز کے دورے کے حوالےسے رپورٹ تیار کر لی ہے۔