خون کے عطیات کا عالمی دن  14 جون کو منایا جائے گا

    خون کے عطیات کا عالمی دن  14 جون کو منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)دنیا بھر میں خون کے عطیات کا عالمی دن(ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے) 14جون بروزجمعہ کو منایا جائے گا۔ خون کے عالمی دن کے حوالے سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ تمام شہروں میں خصوصی تقریبات،کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی، نیز بڑے شہروں میں بلڈ کیمپس بھی لگائے جائیں گے جہاں شہری تھیلا سیمیا اورخون کی کمی کا شکار دیگر مریضوں کے لئے خون کے عطیات فراہم کریں گے۔


اس موقع پر  بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن، علی زیب فاؤنڈیشن، تھیلا سیمیا بلڈ ڈونیشن سنٹرز اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں  اور پبلک مقامات پر خون کے عطیات جمع کرنے کی بھی مہم چلائی جائے گی۔