کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61رنز سے شکست دیدی ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے دئیے گئے 198 رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 136رنز بناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں سست آغاز کیا،تاہم دسویں اوور میں تین وکٹوں نے کوئٹہ کو بڑا دھچکا لگایا،محمد عرفان نے ایک ہی اوور میں سیم ایوب، اعظم خان اور کیمرون ڈیلپورٹ کی وکٹیں حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سیم ایوب 35،عثمان خان 28،اعظم خان اور ڈیلپورٹ صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔کپتان سرفراز احمد نے 36 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان نے تین،وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو دو جبکہ ایلن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز  بنائے۔پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے اوور کی پہلی گیند پر ہی اوپننگ بلے باز حیدر علی محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد تیسرے اوور میں شعیب ملک بھی محمد نواز  کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کامران اکمل اور ڈیوڈ ملر نے سنبھل کر بیٹنگ کی۔تاہم دسویں اوور کے بعد دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب جارحانہ شاٹس کھیلنی شروع کیں اور رن ریٹ میں اضافہ کیا،تاہم 15 ویں اوور میں کامران اکمل محمد حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے 37 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چوکے شامل تھے۔کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ ملر بھی خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 46گیندوں پر شاندار 73 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چار چھکے بھی شامل تھے۔پاول نے صرف 19گیندوں پر 43 رنز بنائے ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فاف ڈوپلیسی، اعظم خان،محمد نواز، محمد زاہد، نسیم شاہ، عثمان خان،ویدرلیڈ،کیمرون ڈیلپورٹ،ظاہر خان، محمد حسنین اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض،کامران اکمل، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، شعیب ملک،محمد عرفان، پاول ، ردرفورڈ، ایلن ، عمید آصف اور محمد عمران شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -PSL -PSL News Update -