ڈالر کی قیمت، مہنگائی کی وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا: خواجہ آصف 

    ڈالر کی قیمت، مہنگائی کی وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا: خواجہ آصف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کے باعث آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع کا بجٹ وفاقی بجٹ کا اہم حصہ ہے اور ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی روپے میں بجٹ پر فرق پڑتا ہے ڈالر ریٹ اور مہنگائی بڑھنے سے جو خسارہ ہوا ہے اس وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا.انہوں نے کہا کہ ہماری دفاع کی ضروریات میں چین اور ترکیہ پاکستان کے بڑے پارٹنرز ہیں ہم چاہیں گے کہ دفاعی ضروریات میں ہمارے قرضے نہ بڑھیں اور دفاعی سازوسامان کی ملک میں صنعتیں لگیں۔سی پیک کے دوسرے مرحلے پر منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی چین میں موجودگی کی وجہ سے پاکستانی وفد کو کافی تقویت ملی۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک ٹو پر چین سے مشاورت ہوئی سرمایہ کاری جس طرح سی پیک ون میں آئی اسی طرح سی پیک ٹو میں بھی آئے گی سی پیک ٹو کے لیے منصوبے حتمی کر لیے ہیں ایم ایل ون منصوبہ سی پیک ٹو میں سر فہرست ہے. خواجہ آصف نے بتایا کہ چین میں سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی ایک سو جبکہ چین کی 250 کمپنیوں نے شرکت کی تھی اب چین میں یہ طے ہوا ہے کہ پاکستان میں بزنس کے لیے قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات میں کمی آئی جس کو اب بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے نریندر مودی کے تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے بتایا کہ بی جے پی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی جس کی وجہ سے نریندر مودی اب اتحادیوں پر انحصار کرے گی امید ہے مودی اب اپنی اوقات میں آئیں گے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ کشمیر ہے جس کی حیثیت کو دہلی کو اصل حالت میں واپس لانا ہو گا اس کے بعد ہی بھارت سے بات چیت ہو سکتی ہے.

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -