بھلوال: 3 سینیٹری ورکرز دوران صفائی جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

بھلوال: 3 سینیٹری ورکرز دوران صفائی جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک
بھلوال: 3 سینیٹری ورکرز دوران صفائی جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھلوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون بھلوال میں 3 سینیٹری ورکرز صفائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث سینیٹری ورکرزکی موت واقع ہوئی جبکہ ایک سینیٹری ورکرکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھلوال میں سینیٹری ورکرزکے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران سینیٹری ورکرزکو سیفٹی گیئر فراہم کرنا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے، سینیٹری ورکرزکےلئے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔