تجزیہ کارحبیب اکرم نے چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے کی تفتیش کے انتہائی تاریک پہلوکوبے نقاب کردیا

تجزیہ کارحبیب اکرم نے چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے کی ...
تجزیہ کارحبیب اکرم نے چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے کی تفتیش کے انتہائی تاریک پہلوکوبے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ پولیس اورایف آئی اے کی جانب سے چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کی تفتیش نہیں ہورہی بلکہ یہ اپنے ملک کے ساتھ کسی اور ملک کے باشندوں کے عزت سے بھی کھلواڑ کیا جارہاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ متاثرین کوکسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ متاثرین نے خود کسی کے ساتھ نکاح پڑھوایا تھا ، متاثرین نے چائنہ میں اچھی زندگی کا خواب دیکھا ہوگا اور خود وہاں گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی چیزیں موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہورہی ہیں، میں پولیس اور ایف آئی اے کی کارکردگی بھی جانتا ہوں ، پولیس اور ایف آئی اے میں راﺅ انوارجیسے کئی لوگ چھپے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش کوئی نہیں ہورہی بلکہ جہاں پر بھی کسی چینی نے پاکستانی لڑکی سے شادی کی وہاں پر چھاپہ مارا اور تمام اہل خانہ کو پکڑ کر بند کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش نہیں ہورہی بلکہ اپنے ملک کے ساتھ کسی دوسرے ملک کے شہریوں کی عزت سے بھی کھلواڑ ہورہاہے ، یہ متاثرین ہے کون ہیں؟ یہ متاثرین وہ ہیں جو دبئی جانے کی بجائے چائنہ جارہے تھے ۔

مزید :

قومی -