سرائے نورنگ،فائرنگ تبادلہ میں 1دہشتگرد ہلاک

 سرائے نورنگ،فائرنگ تبادلہ میں 1دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) لکی مروت پولیس اور کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا علی الصبح مغارہ مچن خیل نزد تھانہ ڈاڈیوالہ کے قریب دہشت گرودں کے خفیہ ٹھکانے پر مشترکہ انٹیلی جنس اور ٹیکنکل بیسڈ  اپریشن. آپریشن کے دوران دہشت گرودں کے ساتھ فائرنگ کے تبادے میں ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک دو فرار۔تفصیلات کے مطاب 8 مئی کے شب کو تھانہ ڈاڈیوالہ میں تعینات پولیس ASI محمد شاہ کو دوران پٹرولنگ فائرنگ کرکے شہید کرنے والے دہشت گرودں کی موجودگی کی اطلاع پر ار پی او بنوں ساجد علی خان کی زیر نگرانی اور ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ریڈ کیا جس پر دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی. فائرنگ کے تبادلے کے دوران سہولت کار اور دہشت گردوں کا ساتھی امیتاز ولد شیر افضل سکنہ داتہ خیل سپین وام نارتھ وزیر ستان حال مغارہ مچن خیل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ ان کے دو ساتھی فائرنگ کی اڑ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر آر پی او بنوں سجاد علی خان کے زیر نگرانی، ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں پولیس کا علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن جاری ہے. دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، پستول، دستی بم اور وارداتوں میں استمال ہونے والا موٹر سائیکل قبضے میں لیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے سے 8 مٹی کو محمد شاہ پی اے ایس ائی کی شہادت کے حوالے سے اہم شواہد ملے ہیں جس سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے.