"پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ہے" بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا بیان

"پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پی آر شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی ہتھیاروں کے خلاف لڑے ہو، ان لوگوں کے ساتھ جو چینی ہتھیاروں کو چینی لوگوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں، یہ ایسی چیز ہے جسے ہم چھوڑ نہیں سکتے "۔ 

انہوں نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ " چینیوں کو یہ معلوم نہیں کہ لڑائی میں اسے کیسے استعمال کریں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستانی اور چینیوں کے درمیان میں ہمیشہ پاکستانیوں کی بجائے چینیوں کے ساتھ لڑنے کو ترجیح دوں گا، پاکستانی لڑائی میں اچھے ہیں، اب بھی دیکھیں تو وہ لڑائی میں اچھے ہیں"۔