”فواد چوہدری چور ہیں اور نہ ہی ڈاکو لیکن جب جہلم سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ ۔۔۔“ مشاہد اللہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیر اطلاعات تو کیا عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

”فواد چوہدری چور ہیں اور نہ ہی ڈاکو لیکن جب جہلم سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ ...
”فواد چوہدری چور ہیں اور نہ ہی ڈاکو لیکن جب جہلم سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ ۔۔۔“ مشاہد اللہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیر اطلاعات تو کیا عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ کسی بھکاری کو بھی نہیں دیکھا ہو گا کہ وہ پہلے سے اعلان کر دے کہ میں آج فلاں جگہ مانگنے کیلئے جارہاہوں ،چین میں’ دے جاسخیا‘ کی صدائیں لگائی جارہی تھیں۔ ان کا کہناتھا کہ فواد چودھری سب کوچورڈاکوقراردیتے ہیں، فواد چودھری بازنہیں آئے وہ کل بھی لگے ہوئے تھے اورآج بھی لگے ہوئے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہناتھا کہ فواد چوہدری نہ چور ہیں ، نہ ڈاکو ہیں اور نہ ہی کرپٹ ہیں لیکن جہلم سے معلوم کرایاتوپتا چلاجتنے بدمعاش ، جیب تراش اور ڈاکو ہیں ان کاماہانہ اجلاس فوادکے گھر میں ہوتا ہے اور فوادچودھری جیب کتروں سے پیسے وصول کرتے ہیں۔ مشاہد اللہ کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کومظاہرہ کرنے والوں سے معاہدہ کرنا پڑا،پرتشدد مظاہرے ہوئے، کل تک دھرنےوالے آپ کے دوست تھے آج آپ کے دشمن ہیں۔مشاہد اللہ کا کہناتھا کہ ابھی آپ ان کی چھلانگیں دیکھیں گے۔ حکومتی نمائندوں کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا تو مشاہد اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شکل دیکھیں یہ مجھے سمجھائیں گے، حکومت خودکوبہت عقل مندسمجھتی ہے۔

مشاہد اللہ نےکہا کہ حکومت نے جس کا جواب نہ دینا ہو تو ’ کھیس وٹ ‘ جاتے ہیں ، اسرائیل کا جہاز آ کر چلا گیا لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا ، حکومت کا تعلق جنون سے نہیں بلکہ عقل اور دانش سے ہوتاہے ۔مشاہد اللہ نے حکومتی نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مزہ آتاہے جس وقت میں کوکین کی بات کرتاہوں اور سوچتے ہیں کہ آج شام کو جا کر وادات ڈالیں گے ۔مشاہد اللہ نے شعر پڑھا کہ ” تیری نظر ہے میرا دل ہے کیا کیا جائے ،جنوں خرد کے مقابل ہے کیا جائے“ ۔

مزید : قومی