شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید
شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شہید ہوگئے ہیں۔ بارودی سرنگ دیسی ساختہ تھی جس کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔