شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آئی این پی)اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے، راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس ے استعمال پر پابندی عائد ہوگئی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔

 نافذ

مزید :

صفحہ اول -