تحریک انصاف کا 15اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

  تحریک انصاف کا 15اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                              اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان بھی کردیا۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطورِ خاص ظلم کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سیاسی کمیٹی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کے لیے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلے گئے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی پندرہ اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لیں گے۔ 

پی ٹی آئی احتجاج

مزید :

صفحہ اول -