ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں، شاہد خاقان عباسی کا بیان

ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں، شاہد خاقان عباسی کا ...
ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں، شاہد خاقان عباسی کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ہر کام نہیں کریں گے، جو یہ سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، میرا ان سب جماعتوں سے سوال ہے کہ کیا آپ ملک کے حالات بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح کے لیے کام کرسکتی ہیں، ہم آج بھی وہ خرابیاں دہرا رہے ہیں، جو ماضی میں کی گئیں۔

 سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں، صوبے سے وفاق پر حملہ کرنا بھی سیاست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے ہمیں عزت اور حقوق چاہیے، عوام چاہتی ہے کہ ہمارے وسائل ہم پرخرچ ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن چوری ہونے والے ممالک کبھی ترقی نہیں کرسکتے، ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں آدھے سے زیادہ لوگ ہارے ہوئے بیٹھے ہیں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ملک میں تحفظ دیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -