بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تامل ناڈو میں گزشتہ شب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔ 
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 1 ہزار 60 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ سگنل فیل ہونے کو قرار دیا جارہا ہے۔