اینکر پرسن منصور علی خان کے بیٹے نے نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہورمیں جاری ایج گروپ نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں پنجاب ٹیم کے تیراک زایان علی خان نے پچاس میٹر بیک سٹروک ایونٹ کی انڈر ٹین کیٹگری میں نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے انٹرنیشنل سوئمنگ پول میں زایان علی خان نے مقررہ فاصلہ 40:73 سیکینڈز میں طے کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ریکارڈ ہولڈر ننھے تیراک معروف اینکر پرسن منصور علی خان کے صاحب زادے ہیں۔منصور علی خان خود بھی پاکستان کے بہترین تیراک رہ چکے ہیں۔ وہ سیکرٹری پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے ہیں ۔