قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں افسوسناک شکست کے بعد کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیاہے ۔سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کل مینٹورز اور سلیکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا جس دوران قومی ٹیم کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔کل ہونے والے اجلاس میں اہم پالیسیز بھی ترتیب دی جائیں گی، چیئرمین پی سی بی کل ہونے والے اجلاس میں حالیہ شکستوں پر بھی بات چیت کرینگے۔