کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری کی لائن لیک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پائپ لائن لیک ہونے سے تیل سڑک پر پھیل گیا۔ اطراف کی گلیوں کو بند کر دیا گیا۔کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی لائن میں لیکیج کے بعد فائر ٹینڈر کو طلب کرلیا گیا۔
واقعے کی جگہ پر فائر ٹینڈر اور پولیس موجود ہے جبکہ آئل ریفائنری کے انجینئر بھی لائن پھٹنے کے مقام پر پہنچ گئے۔