فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے دوران پٹھے کے کچھاؤ کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث مزید میچ نہیں کھیل سکی تھیں اور انہیں ریسٹ کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بعدازاں، بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بھی ڈیانا بیگ شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

ڈاکٹر اور فزیو کی جانب سے چیک اپ کے بعد ڈیانا بیگ کو مزید ریسٹ کا مشورہ دیا گیا تھا اور ہفتہ کو انہیں انجری کے باعث ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ڈیانا بیگ کی جگہ نجیہہ علوی کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور آئی سی سی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے پاکستان ویمن ٹیم میں تبدیلی بھی منظور کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -