پانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے نئے ڈیم ضروری ہیں

پانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے نئے ڈیم ضروری ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نامہ نگار ) بار ایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر حاجی عرفان بھلہ ایڈوکیٹ نے کہا پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے لئے پاکستان میں ڈیم تعمیر کرنے بہت ضروری ہیں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وکلا برادری مکمل طور پر حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کالا ڈیم ہو یابھاشا ڈیم ہو اس کی تعمیرات کے لئے جو بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے ڈیم بننے سے ملک میں پانی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ حاجی عرفان بھلہ ایڈوکیٹ نے کہاکہ بھارت ایک سازش کے تحت پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز بنا کر پاکستانی زراعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے اس کی آبی دہشت گردی سے مستقبل میں پاکستان کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔