بلوچستان عوامی پارٹی کے میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب

بلوچستان عوامی پارٹی کے میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب
بلوچستان عوامی پارٹی کے میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنما اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میرنعمت اللہ زہری کے استعفے پربلوچستان سے سینیٹ کی نشست خالی ہونے کے بعد اس نشست پر سینیٹ الیکشن ہوئے۔بلوچستان سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں57اراکین نے اپناووٹ کاسٹ کیا۔غیرسرکاری وغیرحتمی نتیجہ کے مطابق میرسرفرازبگٹی نے37ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم ایم اےکےرحمت اللہ کاکڑنے20ووٹ حاصل کیے،اس طرح غیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب ہو گئے ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

سینیٹ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے مجھے سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کیلئے موقع دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف میری عوام اور لیڈر شپ کے مجھ پر اعتماد کا نتیجہ ہے ۔