محمد یوسف کا باب وولمر کی طرح کام کرنے کا عزم 

   محمد یوسف کا باب وولمر کی طرح کام کرنے کا عزم 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے والے محمد یوسف نے سابق کوچ باب وولمر کی طرح کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ باب وولمر نے جس طرح پاکستانی بیٹنگ کودرست کرنے کے لیے محنت کی، میری بھی کوشش ہوگی کہ ان کے طریقوں کو اپنا کر بلے بازوں کی تکنیکس میں بہتری لاؤں،

 سیکھنے کا عمل ساری عمر چلتا رہتا ہے، جو سیکھنا چھوڑ دیتاہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے اور جو محنت جاری رکھتاہے، اللہ اس کو زیادہ عزت دیتا ہے۔ کامیاب ترین بلے باز نے کہا کہ اپنا تجربہ اور نالج نوجوان بلے بازوں کوسیکھا کر انہیں ایک کامیاب بلے باز بنانا ہدف

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -