اسلام آباد میں بھکاریوں کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن، کون کون سے طاقتور لوگ ملوث نکلے؟ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد میں بھکاریوں کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن، کون کون سے طاقتور لوگ ...
اسلام آباد میں بھکاریوں کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن، کون کون سے طاقتور لوگ ملوث نکلے؟ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران ایک بڑے اور منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھکاری مافیا کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائیاں کرکے 8 ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

آپریشن کے دوران بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبلز اور 5 کانسٹیبلز شامل ہیں۔