کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پشاور میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو کتنی نشستیں ملیں؟ حیران کن نتیجہ

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پشاور میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف ...
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پشاور میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کو کتنی نشستیں ملیں؟ حیران کن نتیجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو اپنے ہوم گراؤنڈ سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ کنٹونمنٹ انتخابات کے دوران خیبر پختونخوا اور وفاق کی حکمران جماعت پشاور سے صرف ایک ہی نشست جیت پائی۔

پشاور میں کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے پانچ نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کے کینٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا۔  پشاور میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شہر ملتان کی 10 نشستوں میں سے تحریک انصاف کو ایک نشست بھی نہیں ملی۔ یہاں ایک نشست مسلم لیگ ن نے جیتی جب کہ باقی نو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی حکمران جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔

مزید :

قومی -