چیمپئنز ون ڈے کپ آج سے شروع ہوگا

چیمپئنز ون ڈے کپ آج سے شروع ہوگا
چیمپئنز ون ڈے کپ آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شائقین کا انتظار ختم ہوا، چیمپئنز ون ڈے کپ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپےکی انعامی رقم ملے گی۔پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔

اپنی نوعیت کے پہلے ون ڈے کپ میں پاکستان کے صف اوّل کے کھلاڑی بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ سمیت تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز شامل ہوں گے۔


 

مزید :

کھیل -