سپورٹس بورڈ کی فیڈریشنز کو جاری فنڈز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

سپورٹس بورڈ کی فیڈریشنز کو جاری فنڈز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ  نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو 1 ارب سے زائد کے فنڈز دیے۔پی ایس بی نے مالی سال 20-2019ء  سے لے کر مالی سال 24-2023ء  تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی۔پی ایس بی سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشہ دو سال میں دیا گیا، مالی سال 24-2023ء  میں مختلف فیڈریشنز اور پلیئرز میں 50 کروڑ سے زائد تقسیم کیے گئے۔مالی سال 23-2022ء کے دوران پی ایس بی نے 42 کروڑ سے زائد اور 20-2019ء  میں صرف ڈھائی کروڑ جبکہ21-2020ء  میں سوا 4 کروڑ جاری کیے، پی ایس بی کی جانب سے 22-2021ء  میں فیڈریشنز کو 6 کروڑ 95 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال میں ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے، 24-2023ء میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں پی ایس بی سے 10 کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز ملے۔دستاویز کے مطابق پی ایچ ایف کو پچھلے مالی سال میں ہی 5 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ روپے سے زائد ملے، اے ایف پی کو مالی سال  24-2023ء  میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی۔نیٹ بال فیڈریشن کو 5 سال میں 7 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی جبکہ پچھلے 2 سال کی فنڈنگ ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے گئے۔تائیکوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6 کروڑ روپے، ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے جبکہ سکواش فیڈریشن کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔