سیف الملوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر کی علیم خان سے ملاقات،  قومی مفادات کو اولین ترجیح دینے کی یقین دہانی

سیف الملوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر کی علیم خان سے ملاقات،  قومی مفادات ...
سیف الملوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر کی علیم خان سے ملاقات،  قومی مفادات کو اولین ترجیح دینے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر )  پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیئر رہنما وممبران قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر نے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے  جس دوران مختلف قومی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد ملکی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، اور نجکاری کے عمل میں درپیش چیلنجز پر غور و فکر کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے نجکاری سے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں اور قومی سطح پر ہونے  والے ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی جس میں قومی مفادات کو اولین ترجیح دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے  ہمیں یقین ہے کہ ملک اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے۔