اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طورپر ملتوی کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی میں کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، قانون سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزارت قانون نے حمایت کی،الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے،الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیرہوتی ہے،قانون میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں،حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنے پڑتے ہیں۔