طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل، امیربالاج کے بھائی امیر مصعب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں امیر بالاج کے چھوٹے بھائی امیرمصعب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور نیوز کے مطابق یہ فیصلہ گرفتار شوٹرز کی جانب سے کیے جانیوالے انکشافات کے بعد کیا گیا ہے، امیر معصب اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے، خیال رہے کہ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور کے مطابق گرفتار شوٹروں نےدوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے جاوید بٹ کا قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا ہے جبکہ قتل کروانے کے عوض 5 لا کھ روپے سپاری اور دو قیمتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے جبکہ دونوں شوٹروں کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔