خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی
خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما منظور وسان نے آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کی پیشگوئی کردی۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خوابوں کے بادشاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اگر جیل سے باہر نکلے گا بھی تو مشکلات کا شکار ہی رہے گا، انکے بیانات بھی اسلام آباد میں اچانک آنے والی بارش کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے آئندہ آنے والے دن سیاستدانوں کیلئے بھی اچھے نظر نہیں آرہے۔

 منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جائےگی۔سینئیر رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ڈاکوؤں جیسا سلوک جس نے بھی کروایا ہےوہ غلط ہے۔