علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست بات چیت کا بیان ریاست پر حملہ ہے، خواجہ آصف

علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست بات چیت کا بیان ریاست پر حملہ ہے، ...
علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست بات چیت کا بیان ریاست پر حملہ ہے، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست بات چیت کا بیان ریاست پر حملہ ہے۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کا بیان آیا ہم خود افغانستان سے بات کریں گے،یہ بیان ریاست کے اوپر براہ راست حملہ ہے،کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، وزیر دفاع نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا بیان زیرقاتل ہے، وزیراعلیٰ کے پی کو ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا،

ان کاکہناتھا کہ ہمارے خلاف انتقام ایک روایت بن گئی تھی،ہمارے ایک ممبر پر منشیات ڈال کر قسمیں کھائی گئی تھیں،ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن ماضی کو بھی دیکھنا چاہئے،اس وقت ہمارے لئے کسی نے آواز بلند نہیں کی تھی،انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی یادداشت بہت مختصر ہوتی ہے،ایاز صادق کی روایات فالو کی جانی چاہئیں اسد قیصر کی نہیں۔