تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا

تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا
تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا اورلاہور میں 21تاریخ کو جلسہ ہر صورت کرنے کااعلان کیا ہے، سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ احتجاج مؤخر کرکے 21ستمبر کے جلسے پر توجہ دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کا قوم کیلئے ایک ہی پیغام ہے،بانی پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں،ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں،ریاست ایک آئینی ترمیم پر دباؤ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بیٹیوں کو اغواء کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہامستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے،جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی،ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ باہر نکل کر آواز بلند کرے۔