شرح سود میں 2فیصد کمی، سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی،شرح سود 19.50 فیصد سے کم ہوکر 17.50 فیصد کردی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے ،مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم سطح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے ،اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی.مرکزی بینک کا مزید کہناتھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ،اگست 2024ءمیں تجارتی خسارہ میں کمی ہوئی ہے ۔