میجر عزیز بھٹی شہیدنے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی، یوم شہادت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

میجر عزیز بھٹی شہیدنے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی، یوم شہادت پر ...
میجر عزیز بھٹی شہیدنے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی، یوم شہادت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کیلئے حیات نوکا نیا پیغام ہوتی ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید نے پاک سرزمین کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ عزیز بھٹی شہیدنے اپنی بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ میجر عزیز بھٹی شہیدنے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی۔ دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں پر پاکستانی قوم کو ناز ہے۔