پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر بحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تیزی کے سبب 48.29 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 36 ارب 26کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 929 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 365.82 پوائنٹس کے اضافے سے 79017.61 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 95.72 پوائنٹس کے اضافے سے 24912.63 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 197.29 پوائنٹس کے اضافے سے 50974.94 پوائنٹس اور کےایم آئی 30انڈیکس 323.12پوائنٹس کے اضافے سے 125120.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 58کروڑ 42لاکھ 76ہزار 012 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 439 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 212 کے بھاؤ میں اضافہ 167 کے داموں میں کمی اور 60 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔