پنجاب حکومت نے 2 کمشنروں سمیت 10 افسروں کے تبادلے کردیئے

پنجاب حکومت نے 2 کمشنروں سمیت 10 افسروں کے تبادلے کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو کمشنرز سمےت 10 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اےس اےنڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹےفےکےشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن طارق نجےب نجمی کو تبدےل کر کے کمشنر گوجرانوالہ وہاں سے مشتاق احمد کو تبدےل کر کے کمشنر فےصل آباد تعےنات کر دےا ہے ۔ ارشاد احمد ڈی سی او پاکپتن کو گرےڈ 18 مےں ہونے کے باعث تبدےل کر کے ڈپٹی سےکرٹری محکمہ خوراک اور راشد کمال الرحمٰن اےڈےشنل سےکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف فشرےز کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او پاکپتن تعےنات کر دےا گیا۔ آصف رضا اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخوپورہ تعینات کرنے وہاں سے احمد جاوید کو اے سی منکیرہ تعینات کرنے کے آرڈر منسوخ کر دیئے محمد اشرف ڈی ایم او ساہیوال کو اے سی منکیرہ، محمد اشرف بھٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پسنجر اینڈ فریٹ لاہور کے تبادلے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔ امجد علی سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ کی خدمات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ محمد فاروق اے سی اے سی لیہ کو ڈی ایم او اوکاڑہ، محمد رفیق اے سی کہوٹہ کے تبادلے کے آرڈر منسوخ کر دیئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -