تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا سات ماہ کی تنخواہیں شوکت خانم فنڈ میں جمع کروانے کی تجویز پر غور

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا سات ماہ کی تنخواہیں شوکت خانم فنڈ میں جمع ...
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا سات ماہ کی تنخواہیں شوکت خانم فنڈ میں جمع کروانے کی تجویز پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سات ماہ تک اسمبلی میں نہ جانے کی وجہ سے تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کے سامنے حکومت سے تنخواہیں نہ لینے یا انہیں شوکت خانم کے فنڈ میں جمع کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عارف علوی کا کہنا ہے کہ سات ماہ سے اسمبلی نہیں گئے اس لیے کیا تنخواہیں لینا مناسب ہے ؟،عمران خان سمیت تمام پارٹی کے ارکان کو تجاویز تحریری طور پر بھجوادی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف تنخواہیں شوکت خانم کے فنڈمیں جمع کروانے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔