12خواتین پر مشتمل پہلا دستہ ایف سی فورس میں شامل
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صنف ناز ک نے ثابت کر دیا کہ وہ صنف نازک تو ہیں لیکن ان کے کام مضوطی والے ہیں ،12خواتین پر مشتمل پہلا خواتین کا دستہ ایف سی میں شامل ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کرنل کامران کا کہناتھا کہ خواتین نے نہایت جوش جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹریننگ مکمل کی ، جو ٹریننگ ایک سال میں مکمل ہونی تھی انہوں نے دلچسپی اور جوش جذبہ کے باعث چھ ماہ میں مکمل کی ۔انہوں نے کہاکہ خواتین نے فائرنگ رینج اور سرچ آپریشن کی جدید ٹریننگ مکمل کر لی ہے اور وہ اب سیکورٹی فورس کے شانہ بشانہ منشنز میں حصہ لیں گی اور وطن کی حفاظت کے فرائض انجام دیں گی۔ایف سی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کا تعلق مختلف اضلاع ہے جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا ۔