چیئرمین نیب کی احتساب مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی 75 دنوں کی ڈیڈ لائن
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین نیب نے احکامات جاری کیے ہیں کہ 75 دنوں میں احتساب مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے ۔نیب چیئرمین کا کہنا تھا کہ احتساب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت انکوائریاں اور شکایات 30 جون تک نمٹا دی جائیں اور تمام پراسیکیوٹرز کے دفاتر میں خصوصی سسٹم لگایا جائے جو کسی بھی بدعنوانی کی اطلاع الارم کے ذریعے دے سکے۔چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی ہدایات پر الارم سسٹم نیب کے تمام دفاتر میں لاگو کیا جا رہا ہے جو بدعنوانی اور بدانتظامی کی نشاندہی کرے گا ۔