پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انجینئر یاسر گیلانی

پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی۔ مسلم لیگ ن کے حواری خوشامد، چاپلوسی اور قصیدہ خوانی چھوڑ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں اور شریف خاندان کو احتساب کے کٹہرے سے بچانے کے لئے معاونت سے گریز کریں۔

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو وزیراعظم نے جس بے رحمی سے اپنے خاندان اور اپنے عیش و آرام، اپنی پروجیکٹس اور اپنے حواریوں کی خوشنودی کیلئے استعمال کیا ہے۔ اسکی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ پوری قوم کا خون نچوڑ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کو دور ختم ہو چکا۔