مسلم لیگ( ن) کے وہ 5 ارکان اسمبلی جن کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی

مسلم لیگ( ن) کے وہ 5 ارکان اسمبلی جن کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر ...
مسلم لیگ( ن) کے وہ 5 ارکان اسمبلی جن کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے( ن) لیگ کے 5 ایم پی ایز  پر ایوان میں داخلے پرپابندی لگائی۔

"جیو نیوز" کے مطابق  جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں رانامشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ لیگی اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔ اپوزیشن اراکین کو سپیکر کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز  پھاڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے  لیگی اراکین کوپابندی سے متعلق خط لکھ کرآگاہ کردیا ہے۔